ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس‘ بڑے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ

Jul 15, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ سینئر کرکٹرز کی تنخواہوں کو کاٹنے کا منصوبہ بناچکا ہے تاہم انکی کیٹیگریز میں کوئی تنزلی نہیں کی جائیگی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی نامور کرکٹرز بورڈ کی جانب سے تنخواہوں میں کٹوتی کے انتہائی اقدام پر ناخوش ہیں اور ہوسکتا ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ 2024-25 پر دستخط کرنے میں دلچسپی نہ دکھائیں۔سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی تنخواہ 60 لاکھ سے کم ہوکر 40 لاکھ ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں