سابق ٹیسٹ کرکٹرخالد عباد اللہ 88 برس کی عمرمیں انتقال کر گئے

Jul 15, 2024

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر خالد عباد اللہ 88 برس کی عمر میں نیوزی لینڈ میں انتقال کر گئے۔20 دسمبر 1935 کو لاہور میں پیدا ہونے والے خالد عباد اللہ نے چار ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انگلینڈ میں کرکٹ کے حلقوں میں بلی کے نام سے معروف خالد عباد اللہ طویل عرصہ تک انگلینڈ کی کاونٹی واروکشائر سے وابستہ رہے۔1964 میں آسٹریلیا کیخلاف کراچی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے خالد عباد اللہ پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں جس نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی، خالد عباد اللہ کی واحد ٹیسٹ سنچری کے 166 رنز ان کا سب سے بہترین سکور بھی رہا۔1967 میں انگلینڈ کیخلاف ناٹنگھم میں اپنا چوتھا اور آخری ٹیسٹ کھیلنے والے خالد عباد اللہ نے 8 اننگز میں مجموعی طور پر 553 رنز جوڑے، انہوں نے ٹیسٹ میں واحد وکٹ بھی اپنے نام کی۔فروری 1952 میں لاہور میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے کے بعد خالد عباد اللہ نے 1954 میں ایجبسٹن میں پلیئنگ سٹاف میں شمولیت اختیار کی جس نے 1957 میں کاؤنٹی چیمپئن شپ کا آغاز کیا۔انہوں  نے اپنے کیریئر کا زیادہ تر حصہ واروکشائر کیساتھ گزارا اور 377 میچز میں 26.32 کی اوسط سے 14,766 فرسٹ کلاس رنز بنائے جس میں 17 سنچریاں بھی شامل ہیں۔خالد عباداللہ نے اپنی آف بریک بائولنگ سے418 وکٹیں بھی حاصل کیں، انہوں نے وارکشائر کی جانب سینارمن ہورنر کیساتھ مل کر 1960 میں اوول میں سرے کیخلاف 377 رنز کی کاؤنٹی کی پہلی وکٹ کی شراکت کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مزیدخبریں