گوجرانوالہ:پروفیسر ساجد میر کی سردار بشارت احمد سالک سے اظہار تعزیت

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر اور سینیٹ میں قائمہ کمیٹی برائے کشمیر گلگت بلتستان کے چیئرمین سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے انجمن تاجران گوجرانوالہ پنجاب کے نائب صدر سردار بشارت احمد سالک کے چچا سردار ظہور احمد مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سردار ظہور احمد مرحوم کی وفات سے ہم ایک سچے اور سیاسی جدوجہد کرنیوالے عظیم راہنما سے محروم ہو گئے ہیں، انہوں نے سماج کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں، ان کو قتل کرنیوالے مجرموں کو جلد قرارواقعی سزا ملنی چاہئے ہم ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن