قلعہ دیدار سنگھ: ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت،گو چک زیر تعمیر روڈ سے پانی کا نکاس نہ ہوسکا 

Jul 15, 2024

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)محکمہ ہائی وے اور ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت،مین حافظ آباد روڈ اگو چک زیر تعمیر روڈ سے پانی کا نکاس نہ ہوسکا،متعدد گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں،ٹریفک بری طرح متاثر،مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا حکام نوٹس لیں۔تفصیلات  کے مطابق گزشتہ روز مون سون کی موسلا دھار بارش کے باعث مین حافظ آباد روڈ سٹاپ ‘‘اگو چک’’میں زیر تعمیر سڑک پر دو دو فٹ پانی جمع ہوگیا تھا بارش گزرے دو دن ہی گئے لیکن محکمہ ہائی وے اور نجی پرائیویٹ کمپنی کے ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت سے پانی کا نکاس نہ ہوسکا۔جس وجہ سے سارا دن گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں۔متعدد گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے اور مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔تاہم عوامی وسماجی حلقوں اور مقامی آبادی کے رہائشوں نے  حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ محکمہ ہائی وے اور ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے روڈ سے فوری طور پر پانی کا نکاس کروا کر ٹریفک بحال کی جائے۔ 

مزیدخبریں