بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے:امتیاز وڑائچ  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے وفاقی حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دے، صدر آصف علی زرداری بھی عوام کو مہنگائی سے ریلیف دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں یونین کونسل کی سطح پر تنظیمیں مکمل کرکے پیپلز پارٹی کو مضبوط بنائینگے، ملک سے غربت مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر چوھدری امتیاز صفدر وڑائچ ،چوھدری ارشاد اللہ سندھو ،اعجاز احمد سماں ،رانا محمد حنیف اور الیاس نوید شہزاد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے، دن بدن غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ( ن) اور پی ٹی آئی الیٹ کلاس کی جماعتیں ہیں۔ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو غریب مظلوم عوام اور پسے ہوے طبقے کی نمائندہ جماعت ہے۔ موجودہ حالات میں عوام کی نظریں پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری پر ہیں ۔دس محرم کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی اور ضلع میں یونین کونسل کی سطح پر پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کا آغاز کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن