گوجرانوالہ:چیئرمین سپیشل ٹاسک فورس سکل ڈویلپمنٹ کا کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ 

Jul 15, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سپیشل ٹاسک فورس برائے سکل ڈویلپمنٹ عدنان افضل چٹھہ (ایم پی اے) نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طارق قریشی، سینئر ڈی جی ٹیوٹا اختر عباس ، ریجنل ڈائریکٹر طارق محمود، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر عمران سلیم، پرنسپل پروفیسر سعید احمد سمیت اساتذہ کرام اور اراکین عملہ موجود تھے۔ عدنان افضل چٹھہ نے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوان بہت با صلاحیت ہیں ان میں لیڈر شپ قائم کرنے اور ان کی شخصیت میں مزید نکھار لانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ فنی تعلیم کے حصول کے ساتھ سوفٹ سکل(Soft Skill) کو بھی فروغ دیں تاکہ ان میں صبر و تحمل، برداشت، رواداری اور اپنے جذبات پر قابو پانے کا ہنربھی آجائے۔ ڈپٹی کمشنر طارق قریشی کا کہنا تھا کہ آج کا نوجوان پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی بجائے کمپیوٹر، ٹیب، سمارٹ فون اور دیگر آئی ٹی کی سہولیات سے استفادہ کررہا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت مسلمہ ہے تاہم نوجوانوں کو پڑھنے اور لکھنے کی طرف بھی مائل ہونا چاہئے کیونکہ اس طرح سے آج کا نوجوان خود اعتمادی اور اعلی اقدار کا حامل بن سکتا ہے۔

مزیدخبریں