لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ5جولائی 77ء کو قائد عوام کی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا۔ ایک آمر نے سازش کے تحت ملک کو طویل اندھیروں میں جھونک دیا۔پارٹی کے 47ویں یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھٹو کی قیادت میں باوقار اور ایٹمی پاکستان تیز رفتاری سے ترقی کر رہا تھا۔ پیپلز پارٹی آج بھی آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کافلسفہ تمام جیالوں کیلئے مشعل راہ ہے۔