ڈکٹیٹر نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے:عابد حسین اعوان 

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی گلف ومڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے کہا 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ جب ایک منتخب وزیراعظم کو ایک ڈکٹیٹر نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ مار کر عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ڈکٹیٹر کے اس بیہمانہ اقدام کے بعد ملک تباہی کی طرف گامزن ہو گیا۔ جس کے اثرات آج بھی دکھائی دے رہے ہیں کہ ملک ایک زبردست بحران میں پھنس چکا ہے۔ ڈکٹیٹر کے اس اقدام نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن