لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجلی کے ظالمانہ بل ادا کرنے کیلئے عوام گھروں کا سامان بیچنے پر مجبور ہے۔ عام آدمی بجلی کے بھاری بل ادا کرے یا بچوں کا پیٹ کا پالے۔لوگ بلوں کی ادائیگی کیلئے گھریلو سامان، زیورات تک بیچ رہے ہیں۔ ظالم حکمران آئی ایم ایف کی ایما ء پر عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہے ہیں جو منظور نہیں۔ مہنگی بجلی کیخلاف کاروباری طبقہ،مزدور اورکسان چیخ و پکار کر رہے مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔
بجلی کے بل ادا کرنے کیلئے عوام گھروں کا سامان بیچنے پر مجبور :ضیاء الدین انصاری
Jul 15, 2024