سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسروں کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ 

Jul 15, 2024

لاہور(نامہ نگار)سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔وفد میں فیکلٹی ممبران سمیت 33 افسران شریک تھے۔اس موقع پر آپریشن کمانڈر ایس پی شفیق احمد نے وفد کو سیف سٹی کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ افسران کو ڈیجیٹل فرانزک ایویڈنس کی قانونی اہمیت اور تفتیش کے عمل بارے بتایا گیا۔ افسروں کو ایل ٹی ای ایڈوانس سسٹم اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹم بارے تربیت دی گئی۔ وفد کو 15 ایمرجنسی سسٹم پر موصول ہونیوالی کالز اور فوری پولیس رسپانس کا عملی نمونہ بھی دکھایا گیا۔ پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں تربیت کے دوران پنجاب بھر سے موصول ہونے والی خواتین کی شکایات کے فوری ازالے اور مجرمان کے خلاف لئے جانیوالے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر زیر تربیت افسران کا کہنا تھا کہ نوجوان افسران کا جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار ہوناخوش آئند بات ہے۔

مزیدخبریں