لاہور(لیڈی رپورٹر) اعلیٰ تعلیم طویل عرصے سے ترقی کا سنگ بنیاد رہی ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر میں رواداری، جدت طرازی اور مضبوط کمیونٹیز کو فروغ دیتی ہے۔ موجودہ معاشی چیلنجوں کے باوجود، ایک معیاری یونیورسٹی کی تعلیم ایک ایسا آلہ ہے جو افراد کو بااختیار بناتا ہے۔ 160 سالوں سے، فارمن کرسچن کالج (اے چارٹرڈ یونیورسٹی) نے اس وژن کی حمایت کی ہے۔ ایف سی سی یو کے مضبوط مالی امداد کے پروگرام صرف اخراجات کا احاطہ کرنے سے بڑھ کرہیں۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان کو وبائی امراض، سیلاب، زلزلوں اور سیاسی و اقتصادی بحران سمیت سنگین چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خدمت کو یونیورسٹی کے نصب العین کے مرکز میں رکھتے ہوئے، ایف سی سی یو نے متاثرہ طلباء کو فوری امداد کی پیش کش کی جبکہ اپنے جنرل سکالرشپ فنڈ کو بڑھانے کیلئے انتھک کام بھی کیا۔ صرف تعلیمی سال 2022-23 میں ایف سی سی یو نے 2317 طلباء کو 338 ملین روپے سے زائد کی سکالرشپس سے نوازا۔ یہ صرف تعلیم میں سرمایہ کاری نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ اس کے بعد کے تعلیمی سال (2023-24) میں ایف سی سی یو نے توقعات سے بڑھ کر انٹرمیڈیٹ، انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تمام سطحوں پر 430 ملین روپے کے سکالرشپس دیئے۔