لاہور (نیوز رپورٹر )سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہاہے کہ واقعہ کربلا حق و صداقت پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ حضرت امام حسینؓ کا کردار رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے۔ آپؓ کے عمل و کردار سے ہر آنیوالے معاشرے کو روشنی ملتی رہے گی۔ سید نا امام حسینؓ اور انکے جانثار ساتھیوں نے لازوال قربانیاں دے کر حق کا پرچم سربلند کیا۔ کربلا کے میدان میں حق و باطل کا معرکہ مسلمانوں کو ظلم اور بربریت کیخلاف جہاد کرنے کا درس دیتا ہے۔مذہبی اورسیاسی قائدین باہمی اختلافات بھلا کر اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ہمیں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی اور اخوت اور محبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔