لاہور(لیڈی رپورٹر) مرکزی صدر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان و پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب چوہدری محمد سرفراز (مرحوم )کی یاد میں تعزیتی ریفرنس قائمقام چیئرمین اگیگا پنجاب رخسانہ انور کی زیر صدارت گورنمنٹ مسلم ماڈل سکول اردو بازار لاہور میں ہوا جس میں رحمان علی باجوہ چیف کوآرڈینیٹر آگیگا پاکستان اور چوہدری محمد سرفراز مرحوم کے صاحبزادے حارث سرفراز نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین رحمان علی باجوہ ، رخسانہ انور ،راجہ طاہر محمود،رانا لیاقت علی ، فائزہ رعنا،پروفیسر ندیم اشرفی، ڈاکٹر طارق کلیم ، کاشف شہزاد چوہدری ،بشیر وڑائچ،رانا انوارالحق، محمد امتیاز طاہر،علامہ قاسم علوی ،ظفر علی خان، سلطان مجددی، ندیم پھول، مختار گجر،لیاقت بیگ،ملک ذوالقرنین ،رانا احمد حسن،قاضی عمران ،ظفر جمال اسلم ناز ،چوہدری یاسین وڑائچ ، چوہدری غلام غوث ،شہباز چٹھہ ،آصف گوندل، منیر انجم، زبیر ہنجرا، لطیف شہزاد ودیگر نے چوہدری محمد سرفراز( مرحوم) کی اساتذہ سمیت تمام سرکاری ملازمین کیلئے گراں قدر مثالی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا مرحوم نے بیماری کی حالت میں پاکستان بھر کے سرکاری ملازمین کیلئے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ان کے حقوق کیلئے اپنی جہدوجہد کو جاری و ساری رکھا۔مرحوم کی جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
چوہدری سرفراز کی اساتذہ و ملازمین کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا: رخسانہ انور
Jul 15, 2024