لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) بھارت اور دشمن عناصرِ ملک میں مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمیں ذاتیات سے ہٹ کر ملکی ترقی کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ محرم الحرام میں فرقہ پرست واعظین پر نظر رکھیں۔ یہ جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہی۔ انہوں نے کہا بھارت سمیت دشمن قوتوں نے ہمیشہ ملک میں مذہب اور سیاست کے نام پر انتشار اور افتراق پیدا کرنے کی کوشش کی۔ وہ ناکام رہیں۔ عوام محرم الحرام میں فرقہ پرست واعظین پر کڑی نظر رکھیں۔ فرقہ واریت زہر قاتل ہے۔ ہم اس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ دینی اور سیاسی جماعتوں کو ملکی سا لمیت انتشار کے خاتمے اور غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے مثبت لائحہ عمل تشکیل دینا ہو گا۔ اگر مذہبی وسیاسی جماعتوں اس طرف توجہ نہ دی تو عوام پہلے ہی بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ وہ ان سے نفرت کریں گے کیونکہ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ عوام کو لالی پاپ دیکر اقتدار حاصل کیا لیکن ان کی پریشانیوں کے خاتمے کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔