لاہور( خصوصی نامہ نگار )7ستمبر مینار پاکستان تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں بادامی باغ، ٹا ؤن شپ لاہور میں اجلاس منعقد ہوئے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولاناعلیم الدین شاکر، میاں محمد رضوان نفیس، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا عبدالنعیم،مولانا خالدمحمو، مولانا عتیق الرحمن، مفتی محمدعثمان، بھائی محمدآصف، مولانا مہتاب فاروق، مولانا محمداسلم، مولانا یونس مدنی، مولانا احسان اللہ، مولانا ناصر عزیز، مولانا محمدسعد، مولاناسمیع اللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں 7ستمبر بروز ہفتہ بعد نمازِ عصر عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس جو کہ مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہورہی ہے کہ تیاری کا جائزہ لیاگیا۔ علماء کرام نے کہا کہ ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سب کچھ قربان کرنا اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔ امت مسلمہ نے نہ تو مسیلمہ کذاب کے ماننے والوں کو اور نہ ہی مسیلمہ پنجاب کے ماننے والوں کو برداشت کیا ہے۔ فتنہ قادیانیت کے مفادات کی حفاظت انگریز اور اس کے حواریوں سے وابستہ ہے اجلاس میں ختم نبوت نبوت کانفرنس کی تیاری کا بھرپور عزم اور ارادہ کیا گیا اور اس حوالہ سے مختلف پروگرامز تشکیل دیے گئے۔ اجلاس میں قرار دیا گیا کہ ناموس رسالتؐ پاکستانی قوم کی نظر میں انتہائی حساس نوعیت کا مسئلہ ہے۔
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سب کچھ قربان کرنا اپنی سعادت سمجھتے ہیں:علماء
Jul 15, 2024