دین کی سربلندی کیلئے ڈٹ جانا درس کربلا ہے:علامہ شبیر قادری 

Jul 15, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) مولانا عبدالستار نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان کے سینئر رہنما علامہ شبیر قادری نے کہا دین کی سربلندی کیلئے ڈٹ جانا درس کربلا ہے۔ کربلا والوں نے بدی کی حکومت سے سمجھوتہ نہ کیا اور خدا کے دین کا علم بلند رکھا۔ شہادت حسینؓ حق سچ دین کی سربلندی اور نبی پاکؐ سے وفا کا پیغام ہے۔ امام حسین نے فسق و فجور کی حکومت کو مسترد کر کے یہ پیغام دیا دنیا پر حکومت کا حق صرف اور صرف سچے اور پاکیزہ لوگوں کو ہے۔

مزیدخبریں