لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہدا کربلاؓ کی یاد میں ’’پیغام امام حسین علیہ السلام واتحاد امت کانفرنس‘‘ کل 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب بعد نماز عشاء جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ منہاج القرآن علما کونسل کے مرکزی صدر مفتی غلام اصغر صدیقی، امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پرنسپل جامعہ قرآن و اہل بیت علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، پیر سید شاہ شہزاد ظفر قادری، پیر سید علی حسنین گیلانی، ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا، مفتی امداد اللہ قادری، علامہ محمد اشفاق علی چشتی سمیت علماء مشائخ، ملک پاکستان کے نامور قراء و نعت خوان بارگاہ رسالت مآبؐ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔