گریٹر لاہور کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس،ایجنڈا منظور 

Jul 15, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)گریٹر لاہور کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس ہوا جس میں یک نکاتی ایجنڈامنظور ہو گیا۔ محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے شرجیل احمد اسسٹنٹ رجسٹرار، سلامت باجوہ انسپکٹر شریک ہوئے۔ اجلاس میں عبدالرشید بھٹی صدر،سیکرٹری  رشید احمد بھٹی،شیخ محمد صادق لڈو فنانس سیکرٹری، ملک محمد موسیٰ، چوہدری محمد نعمان نور، میاں محمد جمیل، یاور علی جٹ ، حاجی جاوید، مبارک علی شاہد، جاوید اقبال قریشی ایڈووکیٹ شاہد اقبال قریشی ایڈووکیٹ، طارق شاہ سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اجلاس میں یک نکاتی ایجنڈا اکثریت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اس موقع پر صدر عبدالرشید بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا سوسائٹی کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ پہلے بھی آپ کی خدمت کی ہے اب بھی کریں گے۔ سوسائٹی کے مسائل حل کریں گے۔ سیکرٹری رشید احمد بھٹی نے آخر میں آنیوالے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں