لاہور (نیوز رپورٹر ) ریجنل وائس چیئرمین لیسکو ورکرز یونین سجاد احمد بھٹی نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ عشرہ محرم الحرام میں امن و بھائی چارے کو فروغ دیں مسلکی بحث میں الجھے بغیر مذہبی رواداری میں اپنا کلیدی کردار ادا کر کے اچھا شہری و محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔ حضرت امام حسین ؓکی قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی۔ حضرت امام حسینؓنے دشمنان اسلام کیساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے اسلام کا پرچم بلند کر کے ثابت کیا کہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔