لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ، تحریک صراط مستقیم اور بزم جلالیہ رضویہ کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں سیدنا امام حسینؓاور شہداء کربلاؓکو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلہ میں سالانہ ’’محبت اہل بیتؓکانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہؐکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا محبت اہل بیتؓ دارین کی سعادتوں کا ذریعہ ہے۔ یہ محبت اعمال صالحہ کی قبولیت کا راز اور قرب ِ خداوندی کی دلیل ہے۔ اہل بیت اطہار ؓکا معاذ اللہ بغض انسان کی بربادی کا باعث ہے۔ اہل بیت اطہارؓکی محبت سفینہ نجات ہے۔ زندگی کے طوفانوں میں یہ سفینہ عافیت سے منزل تک پہنچانے والا ہے۔ ایک انسان کی نہایت خوش قسمتی یہ ہے کہ اس کے سینے میں محبت اہل بیتؓاور محبت صحابہؓکے نقوش گہرے ہوں۔ یہ دونوں محبتیں ذاتِ رسولؐکی وجہ سے ہیں اور آپس میں لازم و ملزوم ہیں۔ یہ اصول قرآن و سنت سے ثابت ہے اور اسی میں وحدتِ امت کا راز پنہاں ہے۔ حضرت سیدنا امام حسینؓاور دیگر شہدائے کربلاؓدین بچانے کیلئے کربلا میں گئے اور دین بچانے کا حق ادا کر دیا۔
محبت اہل بیتؓ اعمال صالحہ کی قبولیت کا راز ، قرب ِ خداوندی کی دلیل ہے:اشرف جلالی
Jul 15, 2024