اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر میں 3 روپے فی یونٹ بجلی کے معاملے پر محکمہ اِن لینڈ ریونیو کا بڑا اعتراض سامنے آگیا۔ محکمہ توانائی آزاد کشمیر کی جانب سے بجلی بلوں پر استثنیٰ کے لیٹر پر اعتراض لگا دیا گیا۔ وزارت توانائی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بجلی بلوں کا ٹیکس قانون ساز اسمبلی کے پاس کردہ ایکٹ کے تحت لاگو ہوتے ہیں۔ بجلی بلوں کے ٹیکسز کو بظاہر ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے معاف نہیں کیا جا سکتا۔ بجلی بلوں کے ٹیکسز میں کابینہ کے فیصلے یا ایک لیٹر کے ذریعے استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا۔