کوئٹہ ، پشاور، کراچی(این این آئی)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال موخر کیے جانے کے بعدلاہور‘ کوئٹہ، پشاور، کراچی سمیت دیگر شہروں میں فلور ملز کھل گئیں۔فلور ملز کھلنے کے بعد ملز میں گندم سے آٹے کی پسائی کا کام شروع ہو گیا، پسائی کے بعد مارکیٹ میں آٹے کی ترسیل بھی بحال ہو گئی ہے۔فلور ملز ایف بی آر کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہڑتال پر تھیں اور گزشتہ 3 روز سے ملز بند تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان آٹا ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے جس کے بعد آٹا ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 10 دن کے لیے موخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔چیئرمین ایف بی آر نے مبینہ طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کے آٹا ملز ایسوسی ایشن کے مؤقف سے اتفاق کیا تھا۔
ہڑتال موخر:لاہور‘کوئٹہ، پشاور، کراچی سمیت دیگر شہروں میں فلور ملز کھل گئیں
Jul 15, 2024