اسلام آباد‘ساہیوال (این این آئی‘نمائندہ نوائے وقت )تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان اورممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 142چوہدری عثمان علی نے پی ٹی آئی سے وابستگی کا اپنا بیان حلفی الیکشن کمیشن کو جمع کروادیا۔ ممبر قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی ایک ملاقات میں کہاکہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کے سپاہی ہونے کے ناطے آزاد حیثیت میں این اے 142حلقہ سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں بیانِ حلفی جمع کرا دیا۔بیان حلفی میں علی محمد خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حیثیت سے حلقہ این اے 23 سے الیکشن لڑا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سپورٹ کیا اور پارٹی ووٹرز کے ووٹ حاصل کیے، پی ٹی آئی کی وجہ سے میں الیکشن جیتا۔
علی محمد خان ‘عثمان علی نے پی ٹی آئی سے وابستگی کے بیان حلفی جمع کرادیئے
Jul 15, 2024