نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کے کھانے میں مچھلی نہ کھلائے جانے پر دولہا کے ساتھ آئے ہوئے باراتیوں نے دلہن کے گھر والوں کی پٹائی لگا دی۔ پنیر‘ پلاؤ اور سبزی کی بنی ہوئی مختلف ڈشز شادی کے کھانے میں پیش کی گئی تھیں جن میں مچھلی اور گوشت نہ ہونے کی وجہ سے دولہا کے رشتہ دار مشتعل ہو گئے۔