جدہ(اے پی پی)سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے جمہوریہ سینیگال کو 50 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا ہے۔ سعودی سفیر سعد بن عبداللہ النفیعی نے یہ تحفہ دارالحکومت ڈاکار میں سعودی سفارتخانے میں سینیگال کی وزارت فیملی اینڈ سالیڈیٹری کے سیکریٹری جنرل کے حوالے کیا۔ کھجوروں کا تحفہ سعودی حکومت کی طرف سے متعدد دوست کوانسانی ہمدردی کے پروگرام کا ایک حصہ ہے۔