انقرہ(آئی این پی ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے شمالی عراق اور شام میں کردش ورکرز پارٹی کے جنگجوں کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شمالی عراق سے متصل سرحدی علاقے سے ترکیہ کی سرزمین پر کرد علیحدگی پسندوں کی جانب سے حملے کرنے کا الزام عائد کر کے اپریل 2022ء میں ترکیہ نے اپنی سرحد محفوظ بنانے کیلئے آپریشن کلا لاک کا آغاز کیا تھا۔