فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) شہزادکالونی میں جائیداد کی خاطر بیٹوں نے مبینہ طور پر اپنے باپ مقصود کو تشدد کرکے جان سے مار ڈالا۔ متوفی کے لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ مقصود احمد دل کا مریض تھا اوراس کا اپنے بیٹوں فہد اور حسنین سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا اورنہ ہی مقصود کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
فیصل آباد: جائیداد کی خاطر بیٹوں کا باپ پر تشدد، جان سے مار ڈالا
Jul 15, 2024