جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت ) ماں نے گناہ کو چھپانے کیلئے زندہ بچے کو زمین میں دفن کر دیا ‘دلعزاش واقعہ تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 649 گ میں پیش آیا‘زندہ دفن کر دیا گیا ‘جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زمین میں دفن زندہ بچے کو تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق دیہہ ہذا کی رہائشی غیر شادی شدہ ( الف) نے گائوں ہی کے رہائشی امانت عرف مانو کیساتھ ناجائز مراسم قائم کئے ہوئے ہیں بچہ پیدا ہونے پر (الف) نے اپنی والدہ کے ہمراہ ملکر گناہ کو چھپانے کیلئے گھنائونا جرم کیا ہے ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔