فیصل آباد‘نارنگ منڈی(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) تحصیل چک جھمرہ کے نواحی گائوں بھکڑیوالی کے 37سالہ فیض کا بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔متوفی کے بھائی ساجد نے الزام لگایا کہ میرے بھائی کو اسکی بیوی نے اپنے نامعلوم ساتھیوں سے ملکر زہر دیکر قتل کیا ہے‘ پولیس مصروف تفتیش ہے۔علاوہ ازیں نارنگ منڈ ی کے محلہ رفیق آباد میں 30 سالہ قیصر نے زہریلی گولیاں کھا کرخودکشی کرلی۔ قیصر ساہیوال میں عزیزوں کے پاس رہتا تھا چند روز قبل اپنے گھر نارنگ آیا اور گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھالیں نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا معلوم ہوا ہے کہ نوجوان منشیات کا بھی عادی تھا۔