قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواح چھانگا مانگا میں ماں کے دوسرے شوہر کو بیٹے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ محمد سلیم نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا بھائی محمد نعیم کورٹس میں بطورکلرک کام کرتا ہے اور ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہا تھاکہ سروس سٹیشن کے قریب ملزم بلال اپنے ساتھیوں کے ساتھ آیا اور پسٹل سے سیدھی فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔ وجہ عناد یہ تھی کہ ملزم بلال کی والدہ صائمہ بی بی نے سابق شوہر ماسٹر خالد سے طلاق لیکر متوفی نعیم سے شادی کی تھی۔