متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں گنوا بیٹھے، 4 کاریں، 7 موٹر سائیکل چوری

لاہور (نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے ماڈل ٹاؤن میں مقصود اور اس کی فیملی کو یرغمال بنا کر ساڑھے 5 لاکھ، زیورات اور موبائل فون، سبزہ زار میں رفیق اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ 40 ہزار، زیورات، موبائل فون، گلشن اقبال میں منظور سے 2لاکھ موبائل فون، فیکٹری ایریا میں ماجد سے ڈھائی لاکھ، موبائل فون، ستوکتلہ میں صابر سے 2 لاکھ 40 ہزار، موبائل فون، راوی روڈ کے فہد سے ایک لاکھ موبائل فون، مغلپورہ میں خاور سے 12ہزار، موبائل فون، ہئیر میں عادل سے8 ہزار، موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ چوروں نے جنوبی چھاؤنی، ماڈل ٹاؤن، ہنجروال اور جوہر ٹاؤن سے 4 کاریں، لٹن روڈ سے رکشہ جبکہ سندر، مانگا منڈی، گڑھی شاہو، شفیق آباد، غالب مارکیٹ، سبزہ زار اور فیکٹری ایریا 7 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر دی نیشن