نواں لاہور پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم  کی ہلاکت، ورثا کا مظاہرہ، روڈ بلاک

گوجرہ( نمائندہ نوائے وقت)تھا نہ نوا ں لاہور میں زیر حراست ملزم کی مبینہ ہلاکت پر ورثاء سراپا احتجاج بن گئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آ باد کے چک نمبر 261 ر ب کے محنت کش عباس کا بیٹا عابد چار معصوم بیٹیو ں کا باپ اپنے گھر میں موجود تھا کہ نوا ں لاہور پولیس اٹھا کر لے گئی اورپولیس تشدد کے نتیجہ میں اسکی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طورپر رورل ہیلتھ سنٹر نوا ں لاہور لے جا یا جا رہا تھا جو راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ لوا حقین اطلا ع ملنے پر نوا ں لاہور پہنچ گئے جنہو ں نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلا ک کر دی۔ لواحقین نے الزا م عا ئد کیا ہے کہ محمد عابد کو نوا ں لاہور پولیس نے کئی روزقبل حراست میں لیا تھا جسے مبینہ طورپر تشدد کرکے قتل کیا گیا۔ ذمہ دار پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج جاری رہے گا۔تھانہ نواں لاہور پولیس کی حراست میں ملزم کی مبینہ ہلاکت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے فوری طور پر سخت ایکشن لیتے ہوئے تھانہ نواں لاہور کے ایس ایچ او انسپکٹر عابد جٹ، تفتیشی افسر سب انسپکٹر عنصر جاوید پانچ ملازمین کو  معطل کرکے لائن حاضر کر دیا گیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق عابدکے ورثاء نے احتجاج ختم کر دیا ہے۔ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن