ستیانہ: قتل کا ملزم پولیس حراست سے فرار، 2 تھانیدار، 4 اہلکار معطل 

 جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) قتل و منشیات کا ملزم پیش پر پولیس حراست سے فرار ہو گیا۔  تفصیلات کے مطابق ستیانہ پولیس نے ملزم فرمان عرف عرفان ڈھکو ساکن 35 گ ب کو سرکاری گاڑی میں علاقہ مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا جہاں تھانہ ستیانہ کے اے ایس آئی عمر حیات اور ظہور، ڈرائیور صدیق، پولیس ملازمین عابد منیر، امین، شاہد کی لاپرواہی و غفلت کے باعث ملزم فرار ہو گیا۔ آر پی او، سی پی او فیصل آباد نے رپورٹ طلب کر لی۔ ایس پی ٹاؤن ملک عابد حسین ظفر نے دو اے ایس آئیز سمیت چھ پولیس ملازمین کو معطل کر دیا۔ پولیس تھانہ ستیانہ نے معطل ہونے والے پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ کر کے معطل ہونے والے ملازمین کو حوالات میں بند کر دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن