اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) برطانوی ہائوس آف لارڈرز کے رکن لارڈ واجد خان کو سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ٹیلی فون کیا۔ برطانوی ہاؤس آف لارڈز کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دو طرفہ تعلقات، مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد برطانیہ میں مقیم ہے جو مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ اسد قیصر نے پاکستان اور یورپی ممالک کے مابین دو طرفہ سیاسی، تجارتی و کثیر الجہتی دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ برطانیہ سمیت عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کرے۔ لارڈ واجد خان نے مسئلہ کشمیر اور اس ضمن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
برطانیہ کشمیر میں مظالم رکوائے: اسد قیصر‘ رکن ہاؤس آف لارڈ واجد خان کو فون
Jul 15, 2024