امام حسین ؓکی تعلیمات پر عمل کرنا وقت کی ضرورت ہے،حسان حسیب الرحمن 

Jul 15, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) میلاد پاک و سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد رکھ بلوچ ، منڈی بہاؤالدین کے مقام پر کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے عید گاہ شریف کے سجادہ نشین وممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا ہے کہ حضرت امام عالی مقام ؓ نے حق و صداقت ، عشقِ الٰہی اور عشقِ رسول ؐ کی ایسی داستان اپنے اور اپنے عظیم خانوادے کے لہو سے رقم کی جو ہمیشہ تاریخ میں سنہرے حروف سے نقش رہے گی اور خیر و شر کے درمیان کسوٹی کا کام دیتی رہے گی۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم عملی طور پر حضرت امام عالی مقام ؓ کی اعلی تعلیمات کے سانچے میں اپنا کردار ڈھالیں تا کہ اس بہترین عمل کے ذریعے دین اور دنیا دونوں میں سر خرو ہو جائیں۔ 7محرم الحرام کو میرے پیر و مرشد حضرت خواجہ پیر محمد حبیب الرحمن المعروف لاثانی  ؒ کے ساتھ بھی یومِ وصال کی نسبت ہے جن کی پوری زندگی عشقِ رسول مقبولؐ اور محبت ِاہل بیت اطہار و صحابہ کرامؓ سے عبارت ہے۔ درود و سلام کے بعد پیر محمد نقیب الرحمن کی وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی، اتحاد بین المسلمین اور کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی ظلم و بربریت سے نجات اور آباد کاری کے لیے خصوصی دعا پر ہوا۔ 

مزیدخبریں