جڑانوالہ: قریشی خاندان کی  1 0 0 سالہ روایت‘ زر و جواہر سے بنے  2 0 فٹ اونچے  تعزیے  کی  نمائش

Jul 15, 2024

جڑانوالہ (رپورٹ :ملک نعیم وفا) سوسال سے قریشی خاندان کی شہدائے کربلا سے عقید ت و محبت کاشاہکار قیمتی پتھروں، سونے چاندی کی دھات سے تیار 20فٹ اونچا تعزیے کی زیارت کرنے کیلئے ملک بھر سے عقید ت مند وریام نگر پہنچنا شروع ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح محرم الحرام جڑانوالہ میں بھی عقید ت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جڑانوالہ میں بھی عرصہ سو سال سے محلہ وریام نگر میں قیام پذیرقریشی خاندان شہدائے کربلا سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی نایاب پتھروں، سونے‘ تعزیہ، جھولا اور علم ساتویں محرم الحرام کو زیارت کے لیے نکالا جاتا ہے۔ قریشی خاندان کے فرزندبابا ارشاد حسین چھادا متولی امام بارگاہ درِ زہرا محلہ وریام نگر، اللہ رکھا، سہیل عاشق، منور نجمی نے تعزیے کی تیار ی کے دوران بتایا کہ ہمارا خاندان سو سال سے قیمتی پتھروں سونے چاندی کی دھات سے 20فٹ اونچا تعزیہ تیار کر رہا ہے۔جس کی زیارت کے لیے دور دراز علاقوں سے سینکڑوں عقیدت مند آتے ہیں۔ اور اپنی منتیں مرادیں پوری ہونے پر شہدائے کربلا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں