راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر اور ایس پی سکیورٹی راجہ ناصر کی قیادت میں شہر کے مختلف علاقوں میں کیا گیافلیگ مارچ میں سینئر افسران سمیت ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈاور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں نے شرکت کی فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور اتحاد و یگانگت کے فروغ کے لیے راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار ہے فلیگ مارچ راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہواواپس پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اختتام پذیر ہواایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گاسوشل میڈیا پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئیگا سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی کے امن پسند شہریوں سے امید کرتے ہیں کہ امن و امان کو یقینی بنانے میں پولیس اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کرینگے.
محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ
Jul 15, 2024