راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نان بائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لیاقت باغ پارک میںزیر قیادت صدر شفیق قریشی، سیکرٹری خورشید مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں انکا ایجنڈا مل مالکان کی طرف سے مہنگا آٹا سپلائی اور سستی روٹی کی دستیابی نامنظور آٹا مہنگا لا کر روٹی سستی فروخت نہیں کر سکتے یہ حکومت کا اپنا معاملہ ہے اس میں ہمیں نہ گھسیٹاجائے 10 دن کا ٹائم ہم ان کو دیتے ہیں اس کے بعد ہم اپنی مرضی کے ریٹ دیں گے اگر ہمیں تنگ کیا گیا ہم اپنے تندور بند کر کے کمشنر آفس میں چابیاں جمع کروائیں گے راتوں رات 1200 سو روپے آ ٹا مہنگا کر نا کہاں کا انصاف ہے کیا ہمارے بچے نہیں 24 جولائی کو ہمارا پہلا احتجاج پریس کلب کے سامنے ہوگا۔