بیش قیمت کار برآمد ہونے پر مالک سے ٹال مٹول برتنے پر چوکی انچارج مورگاہ کیخلاف مقدمہ درج

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)شہری کی بیش قیمت کار برآمد ہونے پر تھانہ منتقل نہ کرنے اور کار کے مالک سے ٹال مٹول برتنے پر سٹی پولیس افسر سید خالد محمود ہمدانی نے چوکی انچارج مورگاہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا مدعی مقدمہ عرفان خان سکنہ چاندنی چوک نے موقف اپنایا کہ اس نے اپنی کالے رنگ کی مرسڈیز نمبرGLB/200  ماڈل 2021  اپنے قریبی  دوست کو دی پھر کار واپسی کے تقاضے پرنعیم ٹال مٹول سے کام لینے لگا 29 مئی کو مدعی عرفان خان اپنے کسی کام سے  فیز 7 گیا تو اسے اپنی گاڑی ایک گھر میں کھڑی ہوئی ملی جس پر اس نے 15 کال کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کے مالک کاشف سے گاڑی برآمد کر لی اور مدعی سے کہا کہ اپنی گاڑی کی شناخت کریں گاڑی پہچاننے پر چوکی انچارج ساجد نے مدعی کو کہا کہ چوکی پہنچیں ہم گاڑی لے کر آتے ہیں چوکی پہنچے تو پولیس صرف کاشف کو ساتھ لائی جبکہ گاڑی نہ لائے پھرکہا کہ آپ 2 گھنٹے بعد آ کر گاڑی لے جائیں اور چاہیں تو ضمانت کے طور پر تین کروڑ روپے کا میرا ذاتی چیک لے جائیں بعد ازاں 2 گھنٹے بعد جب گاڑی تھانے نہ منگوائی گئی تو متاثرہ شہری نے سی پی او کو درخواست دی تو مقدمہ درج ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن