امام حسین محسن انسانیت،غم حسین پائیدار امن کی ضمانت ہے،انتظار مہدی نقوی 

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید انتظار مہدی نقوی اور سیکرٹری جنرل راجہ شاہد ظفر  نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین محسن انسانیت ہیں،غم حسین  ہماری زندگی،کی نجات اور پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ وہ لوگ بڑے خوش بخت ہیں جنہیں آج غم حسین کی دولت نصیب ہے۔ ظالم کا انجام عبرتناک ہوتا ہے اور مظلوم کا لہو اسکے تذکرے کی بقا اور عروج کی صورت میں ہمیشہ سربلند رہتا ہے۔ حضرت امام حسین  جرات و شجاعت کے وہ پیکر تھے جنہوں نے مختصر ترین لشکر کے ہمراہ لاکھوں یزیدی افواج سے نبرد آزما ہو کر اپنے جگر گوشوں کو اپنے ہی لہو میں تیرتا دیکھنا گوارہ کر لیا مگر فسق و فجور کے سامنے سر خم نہیں کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن