موضع ابنِ چک روات میںغیر قانونی ہائوسنگ سکیم کے ارکان کے خلاف مقدمہ درج 

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے موضع ابنِ چک روات جی ٹی روڈ راولپنڈی پرغیر قانونی ہائوسنگ سکیم کے ارکان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ترجمان آرڈی اے کے مطابق ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے غیر قانونی اشتہارات و مارکیٹنگ کے خلاف قانونی کارروائی کر رہا ہے اورایف آئی آر درج کرا نے سے پہلے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹس جاری کیے جاتے ہیںآر ڈی اے عوام الناس کو اپنے مفاد میں مشورہ دیتا ہے کہ وہ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں میں کوئی سرمایہ کاری نہ کریں۔ مزید برآں، سپانسرز کو بھی متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی غیر منظور شدہ و غیر قانونی ہاسنگ سکیم کی مارکیٹنگ فوری طور پر بند کر دیں اور قانون کے مطابق سکیم کا این و سی منظوری حاصل کرنے کے لیے آر ڈی اے سے رابطہ کریں ، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن