شرجیل میر کی قیادت میں تاجروں نے حکمرانوں کیخلاف طبل جنگ بجا دیا،جاوید طارق سنی

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) صدر کلاں بازار و نائب صدر مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ شیخ جاوید طارق سنی نے کہا ہے کہ شرجیل میر کی قیادت میں تاجروں کی بھاری اکثریت نے نکل کر حکمرانوں کے خلاف طبل جنگ بجا دیا آل پاکستان مرکزی تاجر تنظیموں کے صدور وکلا تنظیمیں، طلبہ تنظیمیں، ڈاکٹرز اور شہریوں سے درخواست ہے کہ مشترکہ جہدوجہد کریں اور دھرنا بھی دیا جائے تاکہ حکمران عوام کو سنجیدگی سے لیں اور ان کے بارے میں سوچیں وزیراعظم کے لیے بجٹ پر آئی ایم ایف سے بات کرنا مشکل ہے مگر ان کو حکمران اور سرکاری افسران کی عیاشیاں دیگر مراعات کم کرنے کا خیال بھی نہیں آتا جو کہ کروڑوں یونٹ مفت بجلی بچاس پچاس گاڑیوں کے پروٹوکول کے مزے لے رہے ہیں خود یہ لوگ بادشاہوں والی زندگی گزار رہے ہیں اور تمام تر بوجھ غریب پر ڈال دیا گیا ہے شیخ جاوید طارق سنی نے مزید کہا کہ تاجر دوست اسکیم کو ہر صورت مسترد کرتے ہیں  جب تک تمام تر ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاتا یہ ٹیکسز ختم کردیں ہم بے شمار لوگوں کو فائلر بنادیں گے عوام کو متفق ہو کر ان کے خلاف آواز اٹھانا ہو گی تب جا کر حقیقی تبدیلی آئے گی ورنہ زندگی اجیرن رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن