راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے ضلع راولپنڈی کی حدود میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے نئے ریٹ کا تعین کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیااشیا ء خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین ڈی پی سی سی کے اجلاس میں کیا گیا نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہوگا نوٹیفیکیشن کے مطابق ریٹیل میں سفید چنا درمیانہ 295-308 روپے فی کلو کے حساب سے ،کالا چنا 285۔305 روپے ،بیسن 280 روپے ،دال چنا موٹی 305 روپے ،دال چنا باریک 285روپے ،دال مونگ دھلی ہوئی 320 روپے ،دال مسور موٹی 300 ،دال مسور باریک 300 ،دال ماش باریک553 ,دال ماش موٹی 550روپے ،چاول باسمتی سپر 300روپے , کھلا دودھ 170 سے 190روپے فی کلو، دہی 200 روپے، چھوٹا گوشت 1600 روپے، بڑا گوشت 800 روپے فی کلو کے حساب سے فکس نرخ مقرر کیے گئے ہیں تندوری روٹی 14روپے،سرخ مرچ اور ویجیٹیبل آئل پرنٹڈ قیمتوں کے مطابق جبکہ آٹا صوبائی حکومت کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق فروخت کیا جائے گا سبزیاں ، فروٹ انڈے اور پولٹری مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ قیمتوں پر روزانہ کی بنیاد پر فروخت ہونگے۔