اسلام آباد (خبرنگار)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ کربلا والوں کی یاد منانا، عزاداری کو برپا کرنا اور اس سے درس حاصل کرنا اسلام کی بقاء کا ضامن ہے، اگر یہ کربلا نہ ہوتی تو آج اسلام کا کیا حال ہوتا، دین اسلام پر اس وقت کیا حالت گزر رہی تھی یہ سب نواسہ رسول حضرت امام حسین ع کے بیانات، خطبات اور مکالموں سے ہی بہتر سمجھا جا سکتا ہے، لہذا منبر حسین پر بیٹھنے والے ہوں یا نیچے بیٹھ کر سننے والے، مقصد حسین ع کو پہنچاؤ اور پیغام حسین ع کو زندہ رکھو، ہم سب عزاداروں کی یہ اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ امام کے پیغام امر و نہی کو معاشرے میں پھیلاؤ۔