اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان میں متعین ایرانی سفیررضا امیری مقدم نے عبدالستار ایدھی کو ان کی 8ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک انسان دوست انسان تھے جنہوں نے ایدھی فانڈیشن کی بنیاد رکھی،گذشتہ روز انہوں نے اس غیر معمولی انسان دوست کی زندگی اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک دلی پیغام شیئر کیا۔ایرانی سفیر امیری مغدام نے کہا کہ ایدھی ایک وقف انسان اور پاکستانی معاشرے کے لئے ایک خزانہ تھے انہوں نے کہا کہ ان کے کام نے دنیا کا سب سے بڑا ایمبولینس نیٹ ورک بنایا ہے، ساتھ ہی پاکستان بھر میں بے گھر افراد کے لئے پناہ گاہیں، جانوروں کی پناہ گاہیں، بحالی کے مراکز اور یتیم خانے بنائے ہیں۔ایرانی سفیر نے کہا کہ ایدھی کی انتھک کوششوں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لئے غیر متزلزل عزم نے پاکستان اور دنیا پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں کیونکہ ان کی ہمدردی اور خدمت کی میراث امید اور تحریک کی کرن ہے۔اس موقع پر ایرانی سفیر نے ایدھی کی انسانیت کے لئے بے لوث خدمت کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ ان کی روح کو سکون عطا کرے۔
ایدھی ایک وقف انسان ،پاکستانی معاشرے کیلئے خزانہ تھے، ایرانی سفیر
Jul 15, 2024