صحابہ کرام کی ناموس کا تحفظ ودفاع ایمان کا حصہ ہے،عبدالقدیرخاموش 

 اسلام آباد(خبرنگار)صحابہ کرام کی عظمت ان کی ناموس کا تحفظ ودفاع ہما رے ایمان کا حصہ ہے۔ حکومت دفاع صحابہ وتحفظ اہل بیت بل کودوبارہ پاس کرکے قانون بنائے ،فتنہ بغض صحابہ کرام، فتنہ انکار حدیث ہما رے معاشرے میں زہر قاتل بن کر دوڑ رہا ہے۔ وطن عزیز میں ادیان باطلہ پروان چڑھ رہے ہیں۔صحابہ کرام ،اہل بیت عظام اور امہات المومنین ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہیں اور اِن مقدس شخصیات کی ناموس پر حملے کو اپنے ایمان پر حملہ تصور کرتا ہے۔جمعیت علما اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش ودیگرحاجی عبدا لغفارسلفی ،علامہ عبدالخالق فریدی،ثنا اللہ ڈار، ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،حافظ عبدالباسط ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میںکہاہے کہ عالم ِاسلام میں بالعموم اور پاکستان میں بالخصوص ناموس صحابہ، ناموس اہل بیت اور ناموس امہات المومنین ایک حساس موضوع رہا ہے۔ کیونکہ پاکستان دشمن قوتوں نے ہمیشہ اپنے مذموم مقاصد کے لیے اِس حساس موضوع کو اپنا ہتھیار بنایا اور اِسی ہتھیار سے پاکستان کے گلی کوچوں میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دی گئی۔جس کی وجہ سے ہزاروں علماء، طلبا اور شہری اِن فسادات کی لپیٹ میں آئے۔ ہر مسلمان کا یہ یقین ہے کہ صحابہ کرام، اہل بیت عظام اور امہات المومنین دین کے موقع کے گواہ ہیں۔ گواہوں پر شک نعوذ باللہ پورے دین پر شک کے مترادف ہے۔

ای پیپر دی نیشن