مبینہ انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے مبینہ انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتارکرلیا گرفتار ملزمان میں محمد مقصود اور محمد اشرف شامل ہیں ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے دوبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے بٹوریملزمان نے 5 شہریوں سے مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے بٹورے ملزمان کو چکوال سے گرفتار کیا گیاملزمان پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھیملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن