ملکی قومی وحدت کیلئے قومی مکالمے  کا آغاز ناگزیر ہے، اراکین اسمبلی

 اسلام آباد(وقائع نگار )ملکی قومی وحدت کیلئے قومی مکالمے کا آغاز ناگزیر ہے۔ سیاسی قبیلے نے دانش مندی سے فیصلے نہ کئے تو ملک بحران سے دو چار ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی اراکین اسمبلی اور کمیونٹی لیڈرز نے اپنے اعزاز میں رکن صوبائی اسمبلی رفعت عباسی کی جانب سے دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی انجئنیر قمر السلام ، اراکین صوبائی اسمبلی ضیا اللہ شاہ، راجہ حنیف ایڈوکیٹ،ملک افتخار، ڈائریکٹر ایف آئی اے ملک۔سکندر حیات، مسلم لیگ گلاسگو کے صدر رانا عاصم، اے ایم ایس بی بی ایچ  ڈاکٹر مختیار نیازی، نیفرولوجسٹ ڈاکٹر قادر عباسی،ڈاکٹر حاجرہ، سردار حسن اورنگزیب، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادساجد عباسی، صدر نیشنل یوتھ اسمبلی حنان علی عباسی ، سینئر بیوروکریٹ سید عبدالمنان، عابد عباسی، مسلم لیگی رہنما ثمینہ عباسی ، اسامہ چوہدری، ندیم چوہدری، رانا سعد اور حاجی سلیم بھی شریک تھے۔ اس موقع پر مقرررین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگی قیادت نے بحرانی وقت میں اپنی سیاسی ساکھ داو پر لگا کر ریاست بچائی ہے ، وہ وقت دور نہیں جب قوم شور اور شعور کے درمیان لائن کھینچ کر نئے دور کا آغاز کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن