قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے آرٹ آف پیرنٹنگ مینوئل کا اجرا کردیا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے شراکت داروں آغا خان فانڈیشن، آغا خان یونیورسٹی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائیکالوجی،قائداعظم یونیورسٹی اور دخترانِ پاکستان کے ساتھ مل کر آرٹ آف پیرنٹنگ مینوئل کا اجرا کیا۔ اس میں بچوں اور نوعمروں کی پرورش کے لیے ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دینے کے لیے آغوش اور پرورش کے دستورالعمل شامل ہیں۔ وزارت اطلاعات و ثقافتی امور، وزارت صحت، تعلیم، قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی اور دیگر منسلک محکموں نے مینول کی تیاری اور اس لانچ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ، قائداعظم اور علامہ اقبال یونیورسٹیز نے بھی اپنا کردار ادا کیا اور موثر انداز میں تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔ چیئرپرسن نیلوفر بختیارنے کہا کہ یہ دستور العمل قوم کی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔آغا خان یونیورسٹی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائیکالوجی نے کتابچے کی نمایاں خصوصیات اور بصیرتیں پیش کیں۔اختر اقبال، سی ای او آغا خان فانڈیشن، پاکستان نے نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمناور دیگر تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا ۔

ای پیپر دی نیشن