اسلام اباد(خبرنگار) الائیڈ ہیلتھ کونسل میں ڈاکٹرز کی تعیناتی ایکٹ 2022 اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے ،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل میں بے ضابطگی کے خلاف ہنگامی اجلاس 20 جولائی کو طلب کر لیا ہے ۔آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کی قیادت مرکزی صدر شرافت اللّٰہ یوسفزئی نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کہ آسامیوں پر ڈاکٹرز کی حالیہ تعیناتی کو الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسلوں ایکٹ 2022 کی خلاف ورزی اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی پر مرکزی تنظیمی اجلاس طلب کرلیامحمد ارشد خان سیکرٹری جنرل آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن نے صدر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل زمرد خان صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنا آئینی کردار کریں اور یہ تقرریاں روک کر آسامیوں کے لئے اہل اعلیٰ تعلیم یافتہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز / پیرامیڈکس کو تعینات کیا جائے کونسل ملک بھر کے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز/ پیرامیڈکس کے روشن مستقبل کے لئے بنائی تھی اور ہم ہر صورت الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز / پیرامیڈکس کے جائز حقوق کا دفاع کریں۔ فیڈریشن کی جانب سے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل میں غیر قانونی تعیناتی کے خلاف اور کونسل کی ایڈوائزری کمیٹی کو جلد سے جلد فعال کرنے ۔ ملکی سطح پر رجسٹریشن کا عمل جلد سے جلد شروع کرنے اور ڈسپینسرز ۔میڈیکل ٹیکنیشن کٹیگریز سے متعلقہ مسائل الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کی جانب سے زیر عتاب رویے کے خاتمے و دیگر تنظیمی آمور پر مرکزی ایگزیکٹو و مرکزی کابینہ ممبران کا اہم اجلاس 20 جولائی بروز ہفتہ مرکزی آفس اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے ۔
الائیڈ ہیلتھ کونسل میں ڈاکٹرز کی تعیناتی خلاف قانون ہے، ارشد خان
Jul 15, 2024